Pages

Tuesday, February 8, 2011

کمپنی کے خرچ پر فرانس گُھومو




چین کی ایک کمپنی نے اپنے خرچ پر چھ ہزار چار سو ملازمین کو چار دن کی تعطیلات پر فرانس بھیجا ہے۔
فرانس آنے والا اب تک کا یہ سب سے بڑا سیاحتی گروہ سنیچر کو ملک کے سیاحتی مقام نیس پہنچا۔
کمپنی کے صدر لی جن یوآن نے اس سیاحتی دورے کے لیے پیرس میں 140 ہوٹل، جبکہ کیننز اور موناکو میں 4700 سے زائد کمرے بک کروائے ہیں۔

چینی ملازمین ان تعطیلات کے دوران لمشہور عجائب گھر ’لوو میوزیم‘ کا خصوصی دورہ کریں گے جہاں ان کے علاوہ اس وقت اور کوئی نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ فرانس کا مشہور ثقافتی شو مولان روژ بھی دیکھنے جائیں گے۔
جمعے کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کا معائنہ کرنے والے اہلکاروں نے ساحلِ سمندر پر جمع ہونے والے افراد کا معائنہ کیا اور انسانوں کے ایک مخصوص انداز میں کھڑے ہو کر عالمی ریکارڈ ٹور نے کی کوشش میں ایک جملے کو تشکیل دیتے ہوئے دیکھا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کمپنی اس دورے پر ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالرز خرچ کرے گی۔
فرانس آنے والا اب تک کا یہ سب سے بڑا سیاحتی گروہ سنیچر کو ملک کے سیاحتی مقام نیس پہنچا۔
فرانس میں سیاحت کے لیے کام کرنے والی ایجنسی کے سربراہ کرسٹین مینٹل کا کہنا ہے کہ ’ ہم نے فوری طور پر ٹورزم پروفیشنلز، ہوٹلوں، ریسٹورانٹ، دوکانوں اور ڈیزائنر برینڈز سے رابطے کیے۔ اب تک سب کچھ بالکل ٹھیک رہا ہے اور بہت مثبت آراء موصول ہوئی ہیں۔‘
سیاحوں کو ان کی تعطیلات کے دوران سیر کے لیے 146 بسیں فراہم کی گئی ہیں۔